پاکستان میں رواں ہفتے کے دونوں خودکش حملے افغان شہریوں نے کیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
👁️ 368 بار دیکھا گیا
پاکستان میں رواں ہفتے کے دونوں خودکش حملے افغان شہریوں نے کیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے دارالحکومت اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے دونوں خود کش بم حملے افغان شہریوں نے کیے۔ محسن نقوی نے یہ بات پاکستانی پارلیمان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے جمعرات 13 نومبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ ان دونوں دہشت گردانہ اور ہلاکت خیز حملوں کے مرتکب حملہ آور افغان شہری تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات پارلیمان سے اپنے جس خطاب کے دوران کہی، وہ سرکاری ٹیلی وژن پر لائیو بھی دکھایا جا رہا تھا۔ محسن نقوی کے بقول ان دونوں خود کش حملوں کے مرتکب حملہ آوروں کی شناخت افغانستان کے شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ کے اس بیان پرکابل میں افغان طالبان کی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ضلعی عدالت کے باہر اور پولیس کی ایک گشتی ٹیم کے قریب ہی منگل کے روز بارود سے لدی ایک گاڑی کے ساتھ کیے گئے خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
اسی طرح افغانستان کے ساتھ سرحد سے ملنے والے پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں وانا کے مقام پر ایک کیڈٹ کالج کے مرکزی دروازے پر دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی کی مدد سے کیے جانے والے خود کش بم حملے میں بھی کم ازکم تین افراد مارے گئے تھے۔
وانا ملٹری اسکول پر یہ دہشت گردانہ حملہ پیر کے روز کیا گیا تھا۔ اس حملے کے دوران مسلح حملہ آور اس کیڈٹ کالج میں داخل ہو کر وہاں مورچہ بند بھی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی دستوں نے ان کا محاصرہ کر لیا تھا اور مجموعی طور پر ان کی سکیورٹی دستوں کے ساتھ جھڑپیں 24 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک جاری رہی تھیں۔ آخرکار یہ تینوں عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات حالیہ کئی ہفتوں سے انتہائی کشیدہ ہیں اور ان کے مابین گزشتہ ماہ ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں دونوں طرف سے درجنوں فوجی اور عام شہری مارے گئے تھے۔
اس کشیدگی کے خاتمے اور ایک دیرپا امن معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے اسلام آباد اور کابل کے مابین قطر اور ترکی میں انہی دونوں ممالک کی ثالثی میں امن مذاکرات کے تین دور بھی ہو چکے ہیں، لیکن وہ بے نتیجہ ہی رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C