پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پسنی سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، کافی شہادتیں موصول ہوئیں، شہادتوں کی تصدیق میں کافی وقت لگا اور تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
مفتی منیب نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں قوم کو خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں، پوری دنیا کو تاریخ کی بڑی وبا نے گھیرا ہے اللہ پورے عالم کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے، ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیں لیکن احتیاط کریں، بہتر ہے کہ ایک دوسرے کو عید کی زبانی مبارک باد دیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید کب ہوگی چاند کب نکلے گا یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ اب نہیں رہا، پاکستان کو اگر آگے لیکر جانا ہے تو بنیاد علم اور دلیل پر رکھنا ہوگی، مفتی منیب الرحمان نے آج جو اعلان کیا ہے خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دلیل میں بالکل نہیں مانوں گا کہ چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے ہے، یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ عینک سے چاند نظر آئے تو ٹھیک اور جدید ٹیکنالوجی سے نظر آئے تو نہیں، مفتی منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں ان کا احترام کرتے رہیں گے، چاند دیکھنا مذہبی معاملہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، سری لنکا، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی البتہ بنگلادیش نے 25 مئی کو عیدالفطر کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5154 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C