پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی 85 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری
👁️ 429 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی 85 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری
لاہور (ڈیلی اردو/این این آئی) پنجاب حکومت نے زکوۃ، صدقات اور عطیات کے ممنوعہ قرار دی گئی 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی، وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام بھی مذکورہ فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اس لئے عوام اپنی زکوۃ، صدقات اور عطیات صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، جیش محمد ذیلی تنظیمیں (الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی )، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، سپاہ محمد پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان ( سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان )، خدام الاسلام ( سابقہ جیش محمد )، اسلامی تحریک پاکستان ( سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان ) جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ (سپلنٹر گروپ جماعت الدعوۃ )۔
بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامی سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار الااسلام ، حاجی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹیڈ فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبرریشن یونائیٹڈفرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت و الجماعت ( سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان )۔
الحرمین فائونڈیشن، رابط ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت الجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان وجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت، تحریک طالبا مہمند، طارق گیڈر گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامی موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف ونہی عن المنکر ( حاجی نمدار گروپ )، بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحد محاذ۔
داعش ( آئی ایس آئی ایل، آئی ایس ، آئی ایس آئی ایس)، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، الرحماء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلوارستان نیشنل فرنٹ (عبدالحمید خان گروپ)، جماعت الدعوۃ ذیلی تنظیمیں( الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد، ماسکیوز اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فائونڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور)، فلاح انسانیت فائونڈیشن ذیلی تنظیمیں ( الفضل فائونڈیشن/ ٹرسٹ لاہور، الایثار فائونڈیشن لاہور)، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن، حزب الاحرار۔
اس کے علاوہ بلوچستان راجی اجوائی، آر، سانگھڑ، جئے سندھ قومی محاذ اریسرگروپ، سندھو دیش آرمی، سندھو دیشن لبریشن آرمی، خاتم الانبیاء، غازی فورس، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاپیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرانے کی اطلاع کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فری نمبر 0800-11111 پر دیں، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26299 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15546 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11831 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9142 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7422 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5178 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C