پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2002 ہوگئیں، ایک لاکھ کے قریب متاثر
👁️ 105 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2002 ہوگئیں، ایک لاکھ کے قریب متاثر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 99 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2002 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98941 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 100 ٹیسٹ ہوئے جب کہ 4960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے ملک میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 98 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے۔ جن میں سے 33 ہزار 465 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریض 37 ہزار 90 ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 36 ہزار 364، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار ایک، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزاد کشمیر 361 اور گلگت بلتستان میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 99 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 2002 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تعداد سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں اموات بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 683، سندھ میں 634، خیبر پختونخوا میں 561، بلوچستان میں 54، وفاقی دارالحکومت میں 45، گلگت بلتستان میں 13 جب کہ آزاد کشمیر میں 8 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C