پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 187 ہوگئی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 187 ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز ریکارڈ، سکھر میں 119، کراچی میں 30 اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ گیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی 15 زائرین میں کررونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3 اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔
مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری ٹویٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 150 ہو چکی ہے۔ ان میں تفتان سے آنے والے 119 زائرین شامل ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ 26 مریض کراچی میں جبکہ ایک کیس حیدر آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مزید 4 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 150 ہو گئی ہے۔
تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سکھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز الارمنگ نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تفتان سے سکھر آنے والے 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
سندھ حکومت نے کررونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تمیور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کررونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں 15 سے 19 کررونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ تفتان سے آئے ہوئے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ تمام افراد ایران سے تفتان آئے تھے، کوئی مقامی کیس نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C