پاکستان نے فوجی سربراہ کی تاحیات مراعات پر اقوام متحدہ کا بیان مسترد کر دیا
👁️ 281 بار دیکھا گیا
پاکستان نے فوجی سربراہ کی تاحیات مراعات پر اقوام متحدہ کا بیان مسترد کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کے اس انتباہ کو مسترد کر دیا کہ طاقتور فوج کے سربراہ کو قانونی استثنیٰ دینے سے قانون کی بالادستی پر ’’دور رس اثرات‘‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان ’’آئین میں درج بنیادی آزادیوں اور قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔‘‘ یہ بیان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک کے ریمارکس کے جواب میں جاری کیا گیا۔
رواں ماہ کے شروع میں پارلیمان سے منظور کی جانے والی آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قانونی تعاقب سے تاحیات استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جس پر انسانی حقوق کے گروپوں نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
اس ترمیم سے ایک نئی وفاقی آئینی عدالت بھی قائم کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے کچھ اختیارات کم ہو گئے ہیں اور ججوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
وولکر ترک نے جمعے کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’یہ تبدیلیاں مل کر عدالتوں کو سیاسی مداخلت اور ایگزیکٹو کنٹرول کے تابع کر دینے کا خطرہ رکھتی ہیں۔‘‘
انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے ’’جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ان اصولوں پر دور رس اثرات پڑ سکتے ہیں، جنہیں پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘
اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں ان ریمارکس کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔‘‘
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس 25 کروڑ سے زائد آبادی والا پاکستان طویل عرصے سے سویلین اتھارٹی اور فوج کے سیاسی کردار کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے جدوجہد کرتا رہا ہے۔
سن 1947 میں آزادی کے بعد سے پاکستانی فوج نے کئی بار بزور طاقت اقتدار سنبھالا اور ملک کے نصف سے زائد عرصے تک براہ راست حکومت کی۔ فوج کو عمومی طور پر پاکستان کا سب سے طاقتور ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 347 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 690 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9008 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4539 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C