پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا
👁️ 41 بار دیکھا گیا
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارتی حکومت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیری عوام کو مزید محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی کوششوں کی مذمت اور اسے رد کرتا ہے۔ نیا ڈومیسائل ایکٹ غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ ڈومیسائل ایکٹ جنیوا کنونشن اور پاک بھارت باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس ڈومیسائل ایکٹ کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل ایکٹ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا عمل ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنے ایسے اقدامات کے ذریعے کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیری عوام کو محکوم رکھنے اور ان کی مرضی کیخلاف اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3495 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2493 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C