پاکستان کا افغانستان پر حملوں میں پانچ روزہ وقفے کا اعلان
👁️ 250 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان پر حملوں میں پانچ روزہ وقفے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے بدھ 18 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ملکی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمسایہ ملک افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ 'عبوری طور پر روک دینے‘ کا فیصلہ اسی ہفتے منائے جانے والے عید الفطر کے مذہبی تہوار کے پیش نظر کیا اور اس کے لیے اسلام آباد سے سعودی عرب، قطر اور ترکی جیسے دوست ممالک کی طرف سے درخواست کی گئی تھی۔
وفاقی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا، ''اس عبوری وقفے پر عمل درآمد کا آغاز مقامی وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے ہو جائے گا اور یہ محدود وقفہ پیر کی نصف شب تک جاری رہے گا۔‘‘
عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد حکومت نے یہ فیصلہ اپنی طرف سے ''اچھی سوچ کے عملی اظہار اور اسلامی روایات کو مدنظر‘‘ رکھتے ہوئے کیا ہے۔
تاہم ساتھ ہی پاکستانی وزیر داخلہ نے تنبیہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا، ''پاکستان میں سرحد پار سے کیے جانے والے کسی بھی نئے حملے، کسی ڈرون حملے یا ملکی سرزمین پر کسی بھی دوسرے دہشت گردانہ واقعے کی صورت میں یہ وقفہ فوراﹰ ختم ہو جائے گا اور پاکستانی آپریشنز پھر اپنی پوری شدت سے بحال ہو جائیں گے۔‘‘
پاکستان اور افغانستان کے مابین موجودہ فوجی کشیدگی کو اب کئی ہفتے ہو چکے ہیں اور اس دوران اطراف کے مابین نہ صرف کئی سرحدی مقامات پر خونریز مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں بلکہ پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کابل سمیت مختلف شہروں میں ایسے اہداف کو بھی متعدد مرتبہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، جو اسلام آباد میں حکام کے مطابق ہندوکش کی اس ریاست میں دہشت گردی کے ایسے مراکز اور دہشت گردوں کے ایسے ٹھکانے تھے، جہاں سے پاکستان میں مسلح حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین خونریز کشیدگی میں رواں ہفتے کا آغاز خاص طور پر ہلاکت خیز ثابت ہوا، جب ایک پاکستانی فضائی حملے میں کابل میں منشیات کے عادی افراد کی ایک علاج گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس حملے میں 143 افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان کے مطابق کابل میں اس حملے کی جگہ ہتھیاروں اور مسلح ڈرونز کی ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C