پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونگے
👁️ 28 بار دیکھا گیا
پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونگے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی مذاکرات اگلے ہفتے ہونے جارہے ہیں۔
پاک امریکا دو روزہ مذاکرات 6 مارچ سے اسلام آباد میں ہوں گے جس میں امریکا کا اعلی سطحی وفد حصہ لے گا جبکہ امریکی وفد کی قیادت قائم مقام امریکی کوارڈینیٹرکرسٹوفر لینڈ برگ کریں گے۔
مذاکرات میں پاک افغان بارڈر محفوظ بنانے پرمشاورت کی جائے گی اوردہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدمات پر بحث کی ہوگی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جاسکے، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک ، امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا، جب کہ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوگی۔ دہشت گردی کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C