پاک بھارت سرحد پر کشیدگی: شہباز شریف نے سیز فائر کو پاکستان کی فتح قرار دیا
👁️ 139 بار دیکھا گیا
پاک بھارت سرحد پر کشیدگی: شہباز شریف نے سیز فائر کو پاکستان کی فتح قرار دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈیا کے ساتھ سیز فائر کو پاکستان کی فتح قرار دے دیا ہے۔
سنیچر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ “دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستانی ایک خوددار قوم ہیں۔ اگر کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں اور دشمن پر غالب آتے ہیں۔”
انھوں نے کہا کہ “دشمن نے جو کچھ کیا، وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا۔ یہ کھلی جارحیت تھی جس کا ہماری دلیر اور بہادر فوج نے پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور جواب دیا۔”
شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے “پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی۔” انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے “غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی اور انڈیا کے بے بنیاد الزامات پر برداشت کا مظاہرہ کیا۔”
تاہم انھوں نے الزام عائد کیا کہ انڈیا نے “ڈرون حملوں اور میزائلوں سے معصوم جانوں، شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔ فوجی تنصیبات اور آبی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔”
“ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جو وہ سمجھتا ہے اور فیصلہ کیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی، اب میدان جنگ میں ہوگی۔”
خیال رہے کہ انڈیا نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان کو قصوروار ٹھہرایا تھا جس کی اسلام آباد نے تردید کی تھی۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ “یہ پوری قوم کی فتح ہے، یہ عظیم لمحہ شکر ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C