پاک بھارت فضائی جنگ دسویں ماہ میں داخل، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان
👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاک بھارت فضائی جنگ دسویں ماہ میں داخل، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان کے اس تازہ ترین اقدام پر بھارت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سابقہ روایات کے مدنظر نئی دہلی کی طرف سے بھی جلد ہی اسی مدت کے لیے پاکستانی ایئر لائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ جس سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی فضائی پابندیاں دسویں ماہ میں داخل ہو جائیں گی۔
گزشتہ سال اپریل میں پہلگام حملے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے پر پاکستان نے 24 اپریل کو اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ ابتدا میں یہ پابندی ایک ماہ کے لیے تھی جس کے تحت بھارتی طیاروں اور ایئر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کی اجازت نہیں تھی۔
بھارت نے 30 اپریل کو جواباً پاکستانی طیاروں اور ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ تب سے دونوں ممالک ہر ماہ ان پابندیوں میں توسیع کرتے آ رہے ہیں۔ البتہ، دونوں ممالک نےصرف ایک دوسرے کی ایئر لائنز اور طیاروں پر پابندی لگائی ہے، دیگر ممالک کی ایئر لائنز کے لیے ان کی فضائی حدود بدستور کھلی ہیں۔
پاکستان کا اقدام
پاکستانی اور بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے منگل کے روز جاری تازہ ترین نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے 24 فروری تک بند رہے گی، جن میں بھارتی ایئر لائنز کے زیرِ ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی شامل ہیں۔ یہ پابندی بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہو گی۔
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹس 24 جنوری کو ختم ہونے والے سابقہ نوٹس سے چند دن پہلے جاری کیا گیا۔ پی اے اے کے مطابق یہ پابندی، جو پہلے ہی نافذ ہے، مزید ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر موجودہ پابندی بھی 24 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اور توقع ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن کے حکام بھی اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کے لیے نیا نوٹم جاری کریں گے۔
فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو زیادہ نقصان
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کی تقریباً 800 ہفتہ وار پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پروازیں، جو زیادہ تر شمالی بھارت سے مغربی ایشیا، قفقاز، یورپ، برطانیہ اور مشرقی شمالی امریکہ کے مقامات تک جاتی ہیں، اب طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
اس بندش سے پرواز کے دورانیے میں 15 منٹ سے لے کر کئی گھنٹوں تک اضافہ، ایندھن کے زیادہ اخراجات اور عملے و پروازوں کے شیڈول میں پیچیدگی جیسے متعدد آپریشنل مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا کے اندازے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش اسے سالانہ بنیاد پر تقریباً 4,000 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اس کے برعکس بھارت کی فضائی حدود کی بندش کا پاکستان پر اثر نسبتاً نہایت کم رہا ہے کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی بین الاقوامی موجودگی محدود ہے۔ جبکہ بھارت کا ہوا بازی شعبہ اور اس کی ایئر لائنز تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
سول ایوی ایشن کے تجزیاتی ادارے سیریم کے مطابق اپریل میں فضائی بندش سے قبل پی آئی اے کی صرف تقریباً چھ پروازیں فی ہفتہ، جو کوالالمپور سے لاہور یا اسلام آباد جاتی تھیں، بھارت کے اوپر سے گزرتی تھیں۔
ماہرین کے مطابق جب پاکستان نے 2019 میں چار ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی تھی تو بھارتی کیریئرز کو مجموعی طور پر تقریباً 700 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3430 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C