پاک بھارت کشیدگی: سینکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل
👁️ 117 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: سینکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزاد جموں و کشمیر پر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر رہائشی پذیر سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کے دو جنگی جہاز مار گرائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل اور بعد میں بھی لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں جاری رہیں۔
پاک بھارت جھڑپوں کے دوران چار مقامی افراد شہید ہو گئے تھے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی جارحانہ فائرنگ سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کھلنا سیکٹر پر فائرنگ سے ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
مظفر آباد میں وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر احمد رضا قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر ہندوستانی جارحیت کی وجہ سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور جن علاقوں کے رہائشی بھارتی فوج کی زد میں ہیں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی سے 61 گھرانے منتقل کیے جا چکے ہیں جب کہ کچھ خاندان اپنے رشتے داروں کے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
کوٹلی میں 12خاندان منتقل ہوئے ہیں جبکہ جہلم ویلی سے 196 سویلین کیمپوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔احمد رضا قادری نے بتایا کہ بھمبر سے 83 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔
انہوں ںے کہا کہ کسی بھی مزید امداد کی صورت میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے میں ہیں جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی دورہ مختصر کر کے واپس آ رہے ہیں تاہم وہ اس وقت فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے لندن میں رکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C