پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
راولپنڈی (ڈیلی ادو) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، میجر جنرل فیض حمید اس قبل آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہیں اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اب جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C