پشاور اور کرک میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 273 بار دیکھا گیا
پشاور اور کرک میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ
کرک/پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک اور پشاور میں دو الگ الگ مسلح حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
کرک کے علاقے تپی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے اہلکار سجاد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق سجاد ایلیٹ فورس میں تعینات تھا اور بنوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ اہلکار کچھ روز کی چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا جب اسے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اسے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی میت قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں کرک اور ملحقہ اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسی دوران پشاور میں بھی فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ریگی کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایف سی اہلکار انتظار پر حملہ کیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک اور پشاور دونوں میں ہونے والے یہ حملے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا حصہ ہیں، اور سیکیورٹی ادارے واقعے میں ملوث عناصر کے سراغ کے لیے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 625 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9007 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4890 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4536 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3628 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2615 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C