پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ؛ خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق
👁️ 291 بار دیکھا گیا
پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ؛ خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کردی ہے۔
حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ حملہ کرنے والے خودکش دہشت گرد افغان شہریت کے حامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، یہ حملہ مقامی اور بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورکس کے ممکنہ روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستانی تفتیشی حکام کے مطابق نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے
حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C