پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
پشاور(ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران داعش خراسان سے وابستہ 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عمران عرف عبداللہ بھی شامل ہے، جسے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کے مقدمے میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق کارروائی پشاور اور نوشہرہ کی سرحد کے قریب شمشتو کے علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے ہلاک افراد میں عمران عرف عبداللہ، بلال اور ابوبکر کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں عمران کو مختلف دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب بتایا گیا تھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس کے خلاف اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں سے متعلق تقریباً 20 مقدمات زیر تفتیش تھے۔
انسداد دہشتگردی حکام کے مطابق عمران پر 6 فروری کو اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں حسینیہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ اس نے مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کے لیے دھماکا خیز جیکٹ باجوڑ سے حاصل کی اور حملہ آور کو نوشہرہ سے ترلائی منتقل کیا تھا۔ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور تقریباً 169 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد مبینہ طور پر حساس تنصیبات، حسینیوں اور گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے ایک سب مشین گن، 4 پستول، 2 دستی بم، 5 میگزین، ایک دیسی ساختہ بم اور دیگر گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن کیا گیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کے ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C