پشاور: صحافی کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، ڈاکٹر سمیت 3 افراد زخمی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
پشاور: صحافی کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، ڈاکٹر سمیت 3 افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے نواحی چمکنی میں مقامی اخبار کے صحافی نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ڈاکٹر اور بچے سمیت 3 افراد کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کچھ دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا جسے گھر میں رسیوں سے باند رکھا گیا تھا۔ ایس ایچ او چمکنی حفیظ خان کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ پھندو میں مسلح شخص نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہوا ہے جبکہ ملزم چمکنی کی طرف فرار ہوگیا ہے۔
اس دوران ملزم کا پیچھا کیاگیا تو راستے میں ملزم نے اپنی گاڑی سے شاہد ولد عبدالوحد سکنہ قدرہ خیل کو ٹکر ماری اور بعدازاں فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا جس کے بعد ملزم نے ایک عینی شاہد شفیع اللہ ولد فضل محمد کوبھی فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اس دوران ملزم کی گاڑی نالے میں جاگری اور فرار ہوتے وقت ملزم نے ایک بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹک مارا اس دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنا نام خان محمد بتایا کہ جو مقامی اخبار میں رپورٹر ہے ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C