پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 5 اہلکار اور 2 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 421 بار دیکھا گیا
پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 5 اہلکار اور 2 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صدر کے علاقے میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوارٹر میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
پولیس حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 5 اہلکار ہلاک اور 3 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈیلی اردو کو خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی ہے، جس میں دھماکے کے فوراً بعد مین گیٹ کے ساتھ دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار خودکش بمبار نے صبح 8 بجکر 11 منٹ پر خود کو اُڑایا۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیڈ کوارٹر میں دو خودکش دھماکے ہوئے، ایک مین گیٹ پر جبکہ دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر، جو گیٹ کے اندر ہی واقع ہے۔ ان کے مطابق دو حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارے جا چکے ہیں اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جہاں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بھی تصدیق کی کہ حملہ خودکش نوعیت کا تھا اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کے دو سے تین ساتھی دھماکوں اور فائرنگ کے بعد ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہو گئے تھے، جن کی تلاش اور مقابلہ جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد دھماکوں کی نوعیت اور ہلاکتوں و زخمیوں کی حتمی تعداد سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C