پشاور میں بھتہ خوری کے خلاف سی ٹی ڈی کا خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
پشاور میں بھتہ خوری کے خلاف سی ٹی ڈی کا خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی صدارت اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی ہے۔
Presided a crucial meeting of Provincial Apex Committee comprising senior civ/mil officials. Discussed implementation of National Action Plan #NAP with special focus on the issue of illegal spectrum. We're taking concrete steps to prevent illegal activities aiding terrorism. 1/3 pic.twitter.com/YroLLoo8DO
— Muhammad Azam Khan (@MAzamKhan93) September 14, 2023
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دہشتگردی میں معاون ثابت ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی موثر روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور غیر قانونی موبائل سموں، دھماکہ خیز مواد، بھتہ خوری، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی اسلحہ، اسمگلنگ، جعلی دستاویز سازی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے موثر تدارک کے لئے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور انٹیلیجنس ادارے مل کر مربوط کاروائیاں کریں گے۔
اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں صوبے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں این سی پی گاڑیوں اور مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کا جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ شامل ہے اور فورم کے شرکاء کا بھتہ خوری میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم بھی کیا گیا۔ مزید اس مقصد کے لئے سی ٹی ڈی کا خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔
اجلاس کے شرکاء کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں پراونشل سکیورٹی سیکرٹریٹ کی اب تک کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
فورم کا اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان، مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی اداروں کی طرف سے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی سطح پر قائم کمیٹیوں اور ایپکس کمیٹی کے درمیان اشتراک کار کو مزید مربوط بنانے ضرورت پر بھی کام کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے لئے قوانین کو سخت بنانے اور بینکنگ ٹرانزیکشن کے عمل کو آسان بنانے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں وفاق کے محکموں اور اداروں سے جڑے معاملات میں وفاقی اداروں سے جڑے معاملات کو وزیراعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لئے صوبے میں اسلحہ بنانے والے کارخانوں کی رجسٹریشن اور آڈٹ کرنے کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی پر خصوصی نظر رکھنے اور ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے جوائنٹ چیک پوسٹس کے قیام سمیت بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں فورم کے آئندہ اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C