پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، دو فرار
👁️ 301 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، دو فرار
پشاور (ڈیلی اردو ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔ انہی کارروائیوں کے تسلسل میں سی ٹی ڈی پشاور نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔
اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ متنی کی حدود میں اضاخیل روڈ، خون بابا قبرستان کے قریب چند شرپسند عناصر کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز نے فوری کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے دفاعی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بعد ازاں علاقے کی تلاشی کے دوران تینوں دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں اور نو میگزین بھی برآمد کیے گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر آپریشنز قابلِ تحسین ہیں، اور ایسے آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C