پشاور: پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلرز کے سرغنہ نجمل الحسن سمیت پانچ حملہ آور ہلاک
👁️ 368 بار دیکھا گیا
پشاور: پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلرز کے سرغنہ نجمل الحسن سمیت پانچ حملہ آور ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے مطابق پشاور کے علاقے داودزئی میں پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں ٹارگٹ کلرز کے سرغنہ سمیت پانچ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ہلاک ہونے والا ٹارگٹ کلرز گینگ پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سی سی پی او نے بتایا کہ یہ ملزمان اس سے قبل دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر چکے تھے۔ گینگ کا سرغنہ نجمل الحسن تھا، جس نے ایک ویڈیو بیان میں پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلرز گینگ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل میں مجموعی طور پر 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا۔ ملزمان پشاور میں 12 جبکہ نوشہرہ میں 17 افراد کے ہلاک ہونے میں ملوث تھے۔
سی سی پی او نے بتایا کہ ہلاک ملزمان نے چارسدہ اور درہ آدم خیل میں ایک، ایک شخص کو ہلاک کیا تھا۔ اس کے علاوہ گینگ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مومن خان اور ان کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔
میاں سعید کے مطابق ملزمان نے ایک خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ٹارگٹ کلرز کے خلاف مختلف سنگین مقدمات درج تھے اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C