پشاور کے قریب ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 8 اغوا
👁️ 244 بار دیکھا گیا
پشاور کے قریب ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 8 اغوا
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے قریب حسن خیل کے علاقے میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے سینیئر پولیس حکام نے حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چوکی میں تعینات اہلکاروں نے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم فرار ہونے والے حملہ آور مبینہ طور پر لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری کے 8 اہلکاروں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قبول کی ہے۔
یہ واقعہ پشاور کے قریب حسن خیل کے علاقے میں رات ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔ حسن خیل نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے اور ماضی میں بھی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے پشاور میں حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2025 میں حسن خیل پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ مئی 2024 میں علاقے میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ اپریل 2026 میں بھی حسن خیل کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C