پلواما حملہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند، 350 ٹرک واہگہ بارڈر پر رک گئے
👁️ 181 بار دیکھا گیا
پلواما حملہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند، 350 ٹرک واہگہ بارڈر پر رک گئے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ بند ہوگیا اور بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ دو روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا جب کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں روپے کا مال واپس پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کرلیا جب کہ بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے ہیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک واہگہ بارڈر پر رک گئے جبکہ سوڈا ایش،چمڑا، سالٹ اور کیمیکلز کے سیکڑوں ٹرک بھی واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو قابض بھارتی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 50 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔
بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کا موسٹ فیور نیشن (ایم ایف این) کا اسٹیٹس ختم کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C