’پناہ کی درخواست دینا کوئی جرم نہیں‘، روہنسٹروتھ باؤر
👁️ 136 بار دیکھا گیا
’پناہ کی درخواست دینا کوئی جرم نہیں‘، روہنسٹروتھ باؤر
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین سے متعلق ایک مشترکہ اور منصفانہ لائحہ عمل اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ روہنسٹروتھ باؤر کا کہنا ہے کہ پناہ کے متلاشیوں کے لیے یورپی سرحدوں کے اندر آنے کے امکانات کے پیش نظر یورپی یونین کو ”ایک منصفانہ اور مشترکہ عمل‘‘ اختیار کرنا چاہیے۔
منگل کو جرمن شہر بیلے فیلڈ کے ایک اخبار ”نوئین ویسٹ فیلیشن‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا،”سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینا کوئی جرم نہیں ہے۔ اس لیے ان لوگوں کو جیل جیسے کیمپوں میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور نہ ہی انہیں ایسے حالات میں رکھا جانا چاہیے۔‘‘
روہنسٹروتھ باؤر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا،” مثبت بات یہ ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اب آخر کار پہلی بار اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے ایک میز پر آئے ہیں اور ایک مشترکہ نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ خاص طور سے بچوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے کیوں کہ دنیا بھر میں مہاجرت اختیار کرنے والوں کی کل تعداد کا 40 فیصد بچوں پر مشتمل ہے۔ ان کے بقول،”انہیں ہماری طرف سے خصوصی تحفظ کی ضرورت ہے۔ وہ اقدار، جن کی ہم نمائندگی کرتے ہیں ان کے اعتبار سے قومی سرحدیں اب ‘ کاروباری وزٹنگ کارڈ‘ بن گئی ہیں۔‘‘
روہنسٹروتھ باؤر نے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے آسان ضوابط کے نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ افغانستان کے مہاجرین کے مقابلے میں کیوں یوکرین کے مہاجرین کے لیے مختلف قوانین لاگو ہیں۔ وہ کہتے ہیں،” جو آسان اور تیز رفتار قواعد اور طریقہ کار یوکرینی مہاجرین کے لیے اپنایا گیا ہے، وہی قوانین دیگر مہاجرین پر لاگو کیے جانا چاہئیں۔‘‘
یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کو یورپی یونین میں عارضی تحفظ فراہم کر دیا جاتا ہے۔ یورپی یونین میں پناہ کے طریقہ کار سے گزرے بغیر انہیں ورک پرمٹ مل جاتا ہے اور سماجی امداد تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ طبی دیکھ بھال اور تعلیمی نظام میں بھی انہیں تمام مراعات مل جاتی ہیں۔ یورپی معاشروں کو دیگر مہاجرین کے لیے بھی ان خدمات کا بندوبست کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C