پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
👁️ 290 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، دو دستی بم، تین سب مشین گنز (ایس ایم جی)، بڑی مقدار میں گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C