پنجاب حکومت نے یوم علیؑ کے موقع پر جلوس پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفیکیشن جاری
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پنجاب حکومت نے یوم علیؑ کے موقع پر جلوس پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفیکیشن جاری
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی علیہ السلام کے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی علیہ السلام کے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کردی۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت ہوگی۔
جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جاسکیں گی۔
رمضان کے آخری عشرہ اوریوم علیؓ کے موقع پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ مجالس میں وقت کی پابندی پر عمل کرائے گی۔ امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد صاف فرش پر کیا جائے گا، قالین نہیں بچھائے جائیں گے تاہم امام بارگاہ میں پختہ فرش نہ ہونے کی صورت میں قالین بچھایا جا سکتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ مجالس کے آغاز اور اختتام پر ہجوم اکٹھا نہ ہو۔ امام بارگاہ میں صحن موجود ہونے کی صورت میں مجلس ہال کی بجائے صحن میں منعقد کی جائے۔ بچے، پچاس برس سے کم عمر اور بیمار افراد مجلس میں نہ آئیں۔ مجلس صرف امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر منعقد کی جائے۔
مجلس سے پہلے امام بارگاہ کے فرش کو کلورین سے دھویا جائے۔ مجلس سے قبل قالین پر بھی کلورین کا اسپرے کیا جائے۔ مجلس کے دوران شرکاء اور قطاروں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ ہو۔ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C