پنجاب: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پنجاب: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔
ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔
پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔
دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کردیں جبکہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C