پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 44 دہشت گرد گرفتار
👁️ 46 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 44 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشتگردوں سمیت 44 کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ مئی کے دوران 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال اور سیالکوٹ میں کی گئیں، اس کے علاوہ خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی آپریشنز کیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کل 44 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، 37 ڈیٹونیٹر، 174 فٹ حفاظتی فیوز وائر، تین آئی ای ڈی بم، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت محمد خان، عبدالرؤف، حبیب اللہ، محمد شہزاد اور حمایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ہونے والوں میں اسامہ، عظیم، طارق خان، تنویر احمد، احسن اور دیگر شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، مئی میں 2738 کومبنگ آپریشنز کے دوران 673 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 96 ہزار 796 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26327 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15576 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11862 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9179 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7461 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5262 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C