03/May/2026

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز، 21 دہشت گرد گرفتار

👁️ 192 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز، 21 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز، 21 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 21 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 

ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بی ایل اے کے دہشت گرد عبداللطیف کو بھی دھماکا خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جسے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک آئی ای ڈی بم، 17 ڈیٹونیٹرز، 39 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ 

 

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔

 

یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں مصباح، سمیع اللّٰہ، گلاب خان ریمان، طور خان، زارین شاہ، ضیاء الرحمٰن، عظیم اللّٰہ اور عبدالصمدام بھی شامل ہیں۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

 

مزید برآں، رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 5040 کومبنگ آپریشنز بھی کیے جن میں 18 ہزار 932 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 587 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C