پنجاب: چکوال میں مدرسے کے کمسن طالب علم کی بوری بند لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق
👁️ 231 بار دیکھا گیا
پنجاب: چکوال میں مدرسے کے کمسن طالب علم کی بوری بند لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق
چکوال (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں مدرسے کا کمسن بچے کو زیادتی کے بعد ہلاک کردیا گیا۔
چکوال کے تھانا صدر کی حدود میں کھیت سے ایک کمسن لڑکے کی بوری بند اور مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 10 سالہ مزمل یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک مقامی مدرسے کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذمل یعقوب 8 فروری کی رات گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، جبکہ اس کی گمشدگی کا مقدمہ 10 فروری کو تھانا صدر میں درج کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ لاش کے بعض اعضا مسخ شدہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نواحی گاؤں موہڑہ تھنیل کے باہر السی کے کھیت میں صبح سویرے ایک کسان نے انسانی جسم کا اوپری دھڑ دیکھا، جس کی کھال اتری ہوئی تھی اور چہرہ ناقابل شناخت تھا۔ پولیس کے مطابق گوشت و پوست کا زیادہ حصہ کتوں، چیل اور کووں نے کھا لیا تھا۔
لاش کے قریب کپڑے اور سویٹر بھی ملے، جن سے معلوم ہوا کہ مقتول ایک مدرسے کا کمسن طالب علم تھا، جو پچھلے دو دن سے چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ قریب کے گاوں کے ایک شخص نے بعد میں کپڑوں کی مدد سے اپنے گمشدہ بیٹے کی شناخت کی۔
ایس ایچ او صدر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل نوعیت جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے کپڑوں کی مدد سے بیٹے کی شناخت کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C