پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 15 دہشت گرد گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 15 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 15 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ اس دوران میانوالی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، 18 ڈیٹونیٹر، 47 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، ایک پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت حافظ عبدالمالک، نور رحیم، نور الامین، عزیز، ریاض، اکرام خان، اعجاز، عبدالوہاب، یار گل، علی شاہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 714 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 19670 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5263 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C