پی ٹی ایم بذات خود کوئی مسئلہ نہیں، سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: آرمی چیف
👁️ 69 بار دیکھا گیا
پی ٹی ایم بذات خود کوئی مسئلہ نہیں، سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: آرمی چیف
پشاور ( نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ پشاور کے موقع پر خیبرپختونخوا کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء سے گفتگو کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قدرت نے متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے اور ملک کا مستقبل ایسے ہی نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کام انجام دیا، اب اس عظیم کام کے فوائد سماجی ترقی کی صورت میں حاصل کرنے کا وقت ہے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں، آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں وہ حقیقی اور فطری ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں تاہم تمام دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو توجہ کی ضرورت ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز قبائل کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے لیے سماجی معاشی ترقی کے ذریعے پائیدار امن اولین ترجیح ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء نے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی گمراہ کرنے والے کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C