چارسدہ: دہشت گردانہ حملے میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا عبدالسلام ہلاک
👁️ 331 بار دیکھا گیا
چارسدہ: دہشت گردانہ حملے میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا عبدالسلام ہلاک
چارسدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے مولانا عبدالسلام کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی کے علاقے اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم اور جے یو آئی (ف) کی صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C