10/September/2023

چترال میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

👁️ 229 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چترال میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

چترال میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت کی اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کا عزم کیا۔

پاکستانی فوج نے بتایا ہے کہ بدھ کو درجنوں عسکریت پسندوں نے شمالی علاقے چترال میں سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا، جس میں چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستانی طالبان سے ہے اور ان کے حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان کے کُنڑ اور نورستان صوبوں میں کی گئی تھی۔

پاکستانی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں افغانستان کی حکومت کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔

فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی کمانڈوز نے پہاڑی علاقے میں کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد ان حملوں کو پسپا کر دیا، جن میں کم از کم بارہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان فوجی دعوؤں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دریں اثنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ چترال میں دو فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی طالبان کے ان دعوؤں کی بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C