چنیوٹ: ربوہ میں گاڑی پر فائرنگ، احمدی برادری کے تین افراد زخمی
👁️ 189 بار دیکھا گیا
چنیوٹ: ربوہ میں گاڑی پر فائرنگ، احمدی برادری کے تین افراد زخمی
چنیوٹ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب ک ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر (ربوہ) میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تھانہ چناب نگر کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد کی ایک گاڑی علاقے میں گشت کر رہی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار افراد نے پیٹرولنگ گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن کا تعلق احمدی برادری سے بتایا جا رہا ہے، اور وہ مقامی سطح پر سکیورٹی کے لیے گشت کر رہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ شہر میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ربوہ میں ایک حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی جس میں ایک مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی فوج کا بریگیڈیئر جنرل سمیت 3 اہلکار ہلاک
07/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازیخان خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا شیڈو گورنر عمر معاویہ ہلاک
07/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پوٹن کا زیلنسکی سے ملاقات سے انکار، یوکرین نے روس پر نئے حملے کر دیے
07/June/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
07/June/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
افغانستان سرحد پر ایرانی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
07/June/2026 👁️ 424 بار دیکھا گیا
کرغزستان: دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون وقت کی ضرورت ہے، پاکستان
07/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8800 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4494 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3219 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2382 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2066 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1872 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C