چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج موصول
👁️ 72 بار دیکھا گیا
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج موصول
ملتان(ڈیلی اردو)سابق وزیر اعظم و چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج موصول ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے موبائل نمبر پر نامعلوم شخص کی جانب سے پیغام موصول ہوا جس میں علی موسیٰ گیلانی کے حوالے سے دھمکی دی گئی۔
پولیس کے مطابق دھمکی آمیز میسج میں یہ کہا گیا کہ علی موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ ناجائز تنگ کر رہا ہے اور اوباش افراد کی سرپرستی کرتا ہے۔ دھمکی آمیز میسج ملنے پر ممبر قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دھمکی آمیز میسج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ۔ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت متعدد پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5140 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C