چینی قونصلیٹ اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے: پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
👁️ 59 بار دیکھا گیا
چینی قونصلیٹ اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے: پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا۔ منیر اکرم نے کہا ہے کہ کراچی میں چین کے قونصلیٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث تھا۔ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے پاکستانی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔
اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی سے متاثر ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے، کراچی میں چین کے قونصلیٹ کے حملے میں بھی بھارت ملوث تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے، رواں سال فروری میں نئی دلی کے مسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہیں، بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا کے انتہا پسند نظریے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دبایا جا رہا ہے۔
منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث بھارت میں 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگی خطرے میں ہے، شہریت کے قانون میں تبدیلی سے لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جانے کا خطرہ ہے۔ بھارتی مسلمانوں پر بھارت میں کورونا پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا۔ بھارتی مستقل مندوب سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کے خلاف چلانے لگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C