ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے دو واقعات، ایف بی آر کے 4 ملازمین اور ہائی وے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے دو واقعات، ایف بی آر کے 4 ملازمین اور ہائی وے پولیس اہلکار ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات میں ایف بی آر کے چار ملازمین اور ہائی وے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پہلا واقعہ تھانہ شورکوٹ کی حدود میں مفتی محمود چوک کے قریب سعد اللہ ہوٹل کے سامنے پیش آیا، جہاں ہائی وے ٹریفک پولیس کی موبائل تھری ناکہ پر موجود تھی کہ نامعلوم دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موبائل تھری کے 34 سالہ ڈرائیور حبیب ولد سبز علی مروت سکنہ شاہجہان شہید ٹاؤن ہلاک جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد سبحان ولد گل رئیس زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حبیب محکمہ پولیس کے سابق سپرنٹنڈنٹ سبز علی خان کے صاحبزادے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں، تاہم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
دوسرا واقعہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ، ابھایا پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشتگردوں نے دورانِ ڈیوٹی ایف بی آر کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف بی آر کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے، جن میں دو مستقل جبکہ دو کنٹریکٹ ملازمین شامل تھے۔
ہلاک ہونے والے ایف بی آر اہلکاروں کی شناخت 29 سالہ وسیم ولد غلام یوسف لودھراں سکنہ بستی استرانہ جنوبی، 37 سالہ رحمت اللہ ولد میرباز خان سکنہ تترخیل لکی مروت، 25 سالہ سلمان الٰہی ولد الٰہی بخش سکنہ لانگ خیرشاہ اور محمد اویس ولد جہانگیر ڈولہ سکنہ بستی میہڑ ڈیال روڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے نام سے ہوئی۔
دونوں واقعات کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس، سول اور عسکری حکام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : این جی او کے 3 ملازمین مبینہ طور پر اغوا، ڈی آئی خان میں مغوی ڈاکٹر بحفاظت گھر پہنچ گئے
06/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 ایکسٹینڈڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
06/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جرمنی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ گرفتار، جاسوسی اور ریاستی راز افشا کرنے کا الزام
06/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
نیویارک میں امریکی نمائندے سے ملاقات پر ایران میں تنازع، وزیر خارجہ عراقچی کے خلاف پارلیمانی کارروائی کی درخواست
06/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد زخمی
06/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ، 12 افراد زخمی، 11 بھارتی شہری شامل
06/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26362 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15602 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11889 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9230 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7495 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5372 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C