ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، میجر سمیت 2 زخمی
👁️ 387 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، میجر سمیت 2 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل کلاچی میں اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کلاچی کی جانب جا رہا تھا۔ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کو فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔
عینی شاہدین اور ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے، جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت حوالدار صدام، سپاہی عرفان اور سپاہی عابد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں میجر حیدر اور سپاہی مبشر شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، تاہم ضلعی پولیس افسر سمیت کسی بھی اعلیٰ عہدیدار نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C