ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 افراد زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 افراد زخمی
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق بروز ہفتہ دوپہر بارہ بجے کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مغل کوٹ کے قریب مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 14سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی یے۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔
معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مغل کوٹ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحد پر واقع ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی حکام نے مقامی صحافیوں کو واقعے کی خبر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مسافر بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر گاڑی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور بس کو آگ لگا دی۔ آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی، دہشتگردوں نے طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C