ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی طالبان کے حملے میں 5 ایف سی اہلکار ہلاک، 10 زخمی
👁️ 464 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی طالبان کے حملے میں 5 ایف سی اہلکار ہلاک، 10 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے پانچ اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکار گیس کمپنی ایس این جی پی ایل کی سکیورٹی پر مامور تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کردی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار ارشد علی، عاشق اللہ، آصف نواز، کاشف خان، اور شاہد شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں حوالدار جمعہ خان، الیاس، انور زیب، جمشید، انتظار حسین، طارق، لال بہادر، عمران اور دیگر شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4482 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C