ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ، 2 اہلکار زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی تھانہ کی حدود میں ناکہ بندی پر مصروف بکتر بند گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1375027126152261638?s=19
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس گاڑی اندرون گیٹ ناکے پر کھڑی تھی جس میں پولیس اہلکار محمد شکیل اور اقبال خان شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور شواہد جمع کرنا شروع کردئیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5175 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C