ڈیرہ اسماعیل خان میں چودھوان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک، 9 زخمی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں چودھوان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک، 9 زخمی
اسلام آباد + ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم دس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور دیگر نو زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خیرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مقامی اہلکار محمد افضل نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کو طلوع فجر سے پہلے مشتبہ دہشت گردوں نے ایک تھانے پر دھاوا بول دیا۔ محمد افضل کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے تھانے کی عمارت پر دستی بم پھینکے۔ بعد ازاں پولیس کے ساتھ ان کی لڑائی شروع ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
درابن میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک انیس الحسن نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ تھانے میں داخل ہونے کے بعد عسکریت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا جس سے پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
پولیس لائن سے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تھانہ چودہوان کی حدود میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، صفدر، اے ایس آئی کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔
اس تازہ ترین دہشت گردانہ حملے کوگزشہ ہفتوں کے دوران رونما ہونے والا بدترین اور انتہائی مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خاص طور سے ایک ایسے وقت میں جب ملک کے عام انتخابات کے انعقاد میں چند روز باقی ہیں، پاکستان میں مسلم عسکریت پسندی اور تشدد میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات آٹھ فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے تاہم یہ جنوبی ایشیائی ملک ایک بار پھر تشدد کی لہر اور سکیورٹی خدشات کا شکار نظر آ رہا ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔ ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ملک میں شورش زدگی اور دہشت گردی میں اضافے کے ضمن میں پڑوسی ملک افغانستان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان ٹی ٹی پی کے ٹھکانے وہاں موجود ہیں اور پاکستان کے اندر ہونے والے حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں اس کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس افغان طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال اور آئے دن کے دہشت گردانہ حملے پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔
پاکستان میں حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس طرح کے زیادہ تر حملے خیبرپختونخوا میں ہی ہوئے ہیں، جہاں جنوری 2023ء میں عسکریت پسندوں نے کم از کم 101 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے پولیس اہلکار کے بھیس میں پشاور میں ایک مسجد پر کیا تھا۔
پیر کی علی صبح عسکریت پسندوں نے تین بجے کے وقت حملہ کیا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ زخمی پولیس افسروں میں سے ایک نصیب خان نے ایک ہسپتال سے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ زیادہ تر پولیس اہلکار سنائپر فائر کا نشانہ بن کر ہلاک یا زخمی ہوئے۔ نصیب خان کا کہنا تھا،” چووان کے علاقے میں ہمارے تھانے پر دہشت گردوں نے پہلے ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور جب ہم نے جوابی کارروائی شروع کی تو سنائپرز فائر ہونا شروع ہو گئے۔‘‘ نصیب خان کو ہاتھ میں گولی لگی۔ ایک اور زخمی اہلکار، شراف خان نے بتایا کہ پولیس اور شر پسند باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں تک جاری رہے اور اضافی سکیورٹی اہلکاروں کے پہنچتے ہی یہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C