26/January/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، دو زخمی

👁️ 226 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، دو زخمی

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں واقع روڑی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا، جب عسکریت پسندوں نے روڑی چیک پوسٹ پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد علاقے میں کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک فوجی جوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

 

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کے دوران قریبی پہاڑی علاقوں اور ممکنہ کمین گاہوں کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد کلاچی اور گردونواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ 

 

واضح رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

 

حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C