21/October/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: پائپ لائن پر حملے کی سازش ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

👁️ 405 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: پائپ لائن پر حملے کی سازش ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: پائپ لائن پر حملے کی سازش ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 8 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پائپ لائن ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی، جس پر فورسز نے قریبی جنگل میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی یہ تنظیم پائپ لائن ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

 

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو میں کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے پانچ اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C