ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کےتین دہشت گرد مارے گئے۔
Three wanted militants reportedly killed in clashes with Pakistani security forces in DI Khan. #Pakistan https://t.co/bcrmrAnaKe
— FJ (@Natsecjeff) July 2, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی کے محلہ رانا زئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ یہ دہشت گرد 11 اپریل کو کولاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھے، اس حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے مجاہدین کے ایک مرکز پر چھاپہ مارا۔ حملے میں ہمارے تین ساتھی درویش، اکرام اللہ اور سعود تقبلھم اللہ بھی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے چھاپے کے دوران مجاہدین نے 5 اہلکاروں کو بھی ہلاک کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 5 کا گھیراؤ
22/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی عسکری حمایت اور اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ
22/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9167 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5242 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C