ڈیرہ اسماعیل خان: کمزور تفتیش!!! انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم نوروز خان عرف ابوبکر کو بری کردیا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کمزور تفتیش!!! انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم نوروز خان عرف ابوبکر کو بری کردیا
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) پراسیکیوشن ایک بار پھر ناکام، تحریک طالبان کا دہشت گرد اہم مقدمہ سے بری، انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے تھانہ پروآ کی حدود میں واقع گائوں روڑا میں ایس ایچ او سیف الرحمٰن کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک بھائی کو زخمی کرنے کے مشہور زمانہ مقدمہ میں گرفتار ملزم 27 سالہ نوروز خان عرف ابوبکر کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم کی جانب سے فاروق اختر ایڈووکیٹ نے اس اہم مقدمہ کی پیروی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں واقع گائوں روڈ میں سال 2016 کے دوران پندرہ سے بیس مسلح دہشت گردوں نے ایس ایچ او سیف الرحمٰن خان کے گھر پر حملہ آور ہوکر اندھادھند فائرنگ سے گھر کے اندر موجود ان کے دو بھائیوں 37 سالہ فخر الزمان اور 22 سالہ محمد اسماعیل کو قتل جبکہ ایک بھائی 30 سالہ اصغر خان پسران حاجی جمعہ خان اقوام بلوچ ساکنان روڑا کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی اصغر خان نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کی شب وہ دیگر بھائیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سورہے تھے کہ شب سوا بارہ بجے مسلح بہ کلاشنکوف وہ ینڈ گرینڈ پندرہ سے بیس دہشت گرد ہمارے گھر کے اندر داخل ہوگئے اور ہم سے پوچھا کہ تم ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمٰن کے بھائی ہو، ہمارے اقرار پر ایک شخص جس کے بڑے بڑے بال اور داڑھی تھی نے کہا کہ میں امین جان عرف ملنگ سکنہ لونی طالبان کمانڈر ہوں اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام نوروز عرف ابوبکر، عباس، عمر باز، بہادر، نجیب اللہ ،نقیب، ندیم، قاری دائود، خالد منصور جن کے نام مجھے یاد رہے بتائے اور ساتھ کہا کہ تمہارے بھائی سیف الرحمٰن ایس ایچ او کلاچی نے میرے نائب کمانڈر سلیم عرف شاہ جی کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کیا ہے جس کا بدلہ لینے کے لئے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہاں آیا ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ہم تینوں بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر شہید جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے طالبان کمانڈر امین جان عرف ملنگ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر امین جان اور اس کے دیگر چند ساتھی مختلف واقعات کے دوران پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک ہوکر اپنے انجام کو پہنچ گئے۔تاہم مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نوروز خان عرف ابوبکر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
پولیس نے مقدمہ کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس اہم مقدمہ میں پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ بالکل نہیں کرائی گئی جبکہ وقوعہ آدھی رات کے وقت کا بیان کیا گیا ہے لیکن ایف آئی آر میں کہیں بجلی کی لائٹس کا ذکر موجود نہیں جس کے ذریعے ملزم کی پہچان ممکن ہوسکتی ہو۔ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں مکمل بری طرح ناکام ہوگیا۔
عدالت نے بحث سننے کے بعد ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C