ڈیرہ غازیخان میں دہشت گردوں کا حملہ، فوجی تنصیبات اور پولیس اسٹیشن تباہ
👁️ 689 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازیخان میں دہشت گردوں کا حملہ، فوجی تنصیبات اور پولیس اسٹیشن تباہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں نے تحصیل تونسہ کے علاقے کوہِ سلیمان اور قیصرانی میں بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
مقامی اور سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مسلح دہشت گردوں نے بی ایم پی کی ایک خالی چیک پوسٹ اور چتروٹہ پولیس اسٹیشن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ واقعہ تمان قیصرانی کے علاقے میں پیش آیا جو پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی پٹی کے قریب واقع ہے۔
کوہِ سلیمان کا یہ خطہ تحصیل تونسہ (تونسہ شریف) کے قریب واقع ایک اہم اور دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے، جو جغرافیائی طور پر تین صوبوں کے سنگم پر اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C