کابل میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کابل میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعے کو کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے دستی بم کے دھماکے سے ہونے والی اموات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ایک برس میں دہشت گردی کی بیشتر کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش ملوث رہی ہے، اس لیے اس واقعے میں بھی وہ ملوث ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق جمعے کو کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے میں ابتدائی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد گراؤنڈ میں موجود تھے۔
دھماکے کے بعد اٹلی کے زیرِ انتظام کابل کے ایمر جنسی اسپتال نےسوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔
طالبان کی طرف سےنامزد کردہ پولیس ترجمان خالد زردان کا ہفتے کو کہنا تھا کہ دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں افراد کی اموات دھماکے میں اسی وقت ہوئیں یا ان کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔
دھماکے کے سبب بندے امیر ڈریگنز اور پامیر زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تاہم اسے بعد میں دوبارہ سے شروع کر دیا گیا تھا۔
اس میچ کا انعقاد ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی شپگیزا کرکٹ لیگ کے تحت کیا گیا تھا جو کہ ہر سال منعقد ہوتی ہے۔افغانستان میں کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے۔
طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد داعش کی خطے میں منسلک شاخ داعش خراسان نے کابل اور دیگر حصوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان میں داعش 2014 سے ہی متحرک ہے اور اسے طالبان حکومت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا جاتا ہے۔
طالبان نے داعش خراسان کے کے خلاف متعدد آپریشن بھی کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں داعش کے مضبوط ٹھکانے موجود ہیں۔
جمعے کو ہونے والے دھماکے کی متعدد افراد نے بھرپور مذمت کی جن میں اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشیر رمیض الاک بروو بھی شامل ہیں جو دھماکے کے وقت گراؤنڈ میں موجود تھے۔ تاہم وہ محفوظ رہے۔رمیض نے افغان کرکٹ ایسوسی ایشن سے خطاب بھی کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 283 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3561 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2724 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C