کالعدم تنظیم جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا، وزارت داخلہ
👁️ 118 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیم جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا، وزارت داخلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات پیش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔
جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اقدام حکمنامے کے تحت کالعدم تنظیموں کی جن املاک کو منجمد کیا گیا ہے ان میں جماعت الدعوۃ کے 76 اسکولز، 4 کالجز، 330 مساجد اور مدارس شامل ہیں، جماعت الدعوۃ کی 186 ڈسپنسریوں، 15 اسپتالوں، 262 ایمبولنسز، 1 میت گاڑی، 10 کشتیاں، 3 ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس، 17 عمارات اور اراضی، 1 پلاٹ، 1 زرعی اراضی اور 2 موٹر سائیکلوں کو بھی منجمد کیا گیا۔ جب کہ جیش محمد کے 53 مدارس اور مساجد، 2 ڈسپنسری اور 2 ایمبولنس کو منجمد کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں جماعت الدعوۃ کی 611 اور جیش محمد کی 8 پراپرٹیز منجمد کی گئیں، سندھ میں جماعت الدعوۃ کی 80 اور جیش محمد کی 3 پراپرٹیز، بلوچستان میں جماعت الدعوۃ کی 30 اور جیش محمد کی 1 پراپرٹی، خیبر پختونخوا میں جماعت الدعوۃ کی 108 اور جیش محمد کی 29 پراپرٹیز، اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کی 17 اور جیش محمد کی 4 پراپرٹیز، جب کہ آزاد کشمیر میں جماعت الدعوۃ کی 61 اور جیش محمد کی 12 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2501 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C